ہمارا تعارف


اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نصف صدی سے دینی تبلیغ و ترویج میں مسلسل مصروف عمل ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 1967 میں جامعہ سندھ جامشورو (انجمن اصغریہ) کے نام سے وجود میں آئی، اصغریہ کا بنیادی مقصد جامع میں شیعہ طلبہ کی تعلیمات محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وصلم کے مطابق نوجوانوں کی تربیت کرنا، تاکہ آگے چل کے وہ اسلامی معاشرہ قائم کر سکیں. انجمن اصغریہ جامع سندھ جامشورو سے نکل کر سندھ کی دوسری جامعات میں اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہوگئی۔ 77-1976 کی اثنا میں سندھ کے شیعہ طلبہ کی جانب سے قدم گاہ حیدرآباد پر سالانہ کنونشن منعقد کیا گیا، جہاں اکثریت راء سے انجمن اصغریہ کا نام تبدیل کر کے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ کرنے کا اعلان کردیا گیا، اور یوں دیکھتے دیکھتے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ صوبے کے شہروں، دیاتوں میں تعلیمات محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وصلم کے مطابق تعلیم و تربیت کی علمبردار و نمائندہ تنظیم بن کے ابھری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ کامیابیوں کا سفر طے کرتے ہوئے جامعات سے نکل کر شہروں اور دیہات میں پہیل گئی۔ 1979 انقلاب اسلامی ایران میں کامیابی کے بعد پاکستان و سندھ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ مزید فعال و منعظم انداز میں تعلیمات اہلبیت علیہ السلام کی پرچار کرنے میں مصروف ہوگئی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے 1992 میں باقاعدہ اپنا سالانہ پروگرام کا اعلان کردیا اور سارہ سال اسی سالانہ پروگرام تحت دینی تبلیغ مزید موثر انداز میں انجام دینے مین جٹ گئے، سن 97-1996 کے درمیان اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی ورکنگ کائونسل کی منظوری کے بعد ایک بار پھر سے نام بدل کر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان رکھنے کا اصولی فیصلہ کردیا گیا.#