12/21/2017
سینٹرل کینٹین لان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آئمہ اطہار علیہم السلام نے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری منانے پر تاکید کرتے ہوئے ان مراسم کو عوام میں اتحاد و وحدت اور اسلام کی اعلیٰ اقدار کی ترویج کا محور قرار دیا ہے، اس طرح سے کہ آج ایام محرم میں لاکھوں بلکہ کروڑوں انسان، نسلی امتیاز اور طبقہ بندی اور مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سید الشہداء مظلوم کربلا کی عزاداری مناتے ہيں اور حسینی پرچم تلے جمع ہوتے ہيں۔
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں 48 ویں یوم حسین علیہ السلام کا پروگرام سینٹرل کینٹین لان میں منعقد ہوا، جس سے حجتہ السلام علامہ صادق رضا تقوی، اہل سنت عالم دین علامہ مسعود جمال اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ آئمہ اطہار علیہم السلام نے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری منانے پر تاکید کرتے ہوئے ان مراسم کو عوام میں اتحاد و وحدت اور اسلام کی اعلیٰ اقدار کی ترویج کا محور قرار دیا ہے، اس طرح سے کہ آج ایام محرم میں لاکھوں بلکہ کروڑوں انسان، نسلی امتیاز اور طبقہ بندی اور مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سید الشہداء مظلوم کربلا کی عزاداری مناتے ہيں اور حسینی پرچم تلے جمع ہوتے ہيں۔