01/21/2018
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈویژن حیدرآباد کی طرف سے 02 روزہ "کربلا محور انسانیت" جنرل کائونسل اجلاس زیر صدارت مرکزی فنانس سیکریٹری محترم عزادار حسین کے مھران اسکلس ڈویلپمینٹ سینٹر سوسائٹی جامشورو میں 20 اور 21 جنوری 2018 بروز ھفتہ اور اتوار کو منعقد ھو گذرا۔ جس میں محترم حبیب اللہ حسینی صاحب، محترم ثابت علی ساجدی صاحب، محترم مجیب الرحمان منتظر صاحب اور مرکزی فنانس سیکریٹری محترم عزادار حسین صاحب کے موصوعاتی دروس ھوئے، ماڈل علمی محفل، یونٹس، اضلاع، یونیورسٹیز اور ڈویژن کی 11 ماھی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی اور مرکزی صدر کیلئے 2 ناموں کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں 60 دوستوں نے شرکت کی۔