01/23/2018
حرم امام حسین علیہ السلام کا اصغریہ علم و عمل کیلیے پرچم حرم کا تحفہ کربلا: حضرت امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے اصغریہ علم و عمل تحریک کو پرچم حرم تحفہ میں دیا گیا ہے۔ اصغریہ علم و عمل تحریک کے پالیسیساز ادارے مجلس اعلی کے صدر سعید علی پٹھان اور اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی سیکریٹری عزاداری و تبلیغ سید خادم حسین شاہ رضوی نے حرم امام حسین کے امین العام سید سعدالدین مھدیی البنا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی- انہوں نے وفد کے اراکین کو حرم امام حسین علیہ السلام کے حرم سے اتارا گیا پرٌچم ، حرم امام حسین کی مٹی، اور حرم امام حسین کی میڈیا سے وابسطہ سامان وفد کے حوالے کیا۔ انہوں نے حرم کیے قوانین پر ان کی عربی میں تالیف کردہ کتاب بھی وفد کو دیا۔ انہوں نے حرم کی دینی، تبلیغی، سماجی، علمی کام کا تذکرہ کیا۔ حرم اس وقت، اردو، انگریزی، فارسی اور دیگر زبانوں میں سہ ماہی رسالے جاری کر تا ہے، حرم سے حاصل کردہ پرچم اصغریہ اسٹوڈنیٹس آرگنائزیشن کے 47 راھیان کربلا و عاشقان مھدی کنوينشن جو 15، 16، 17 اور 18 فروری کو بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا اس میں تنظیمی برادران مومنين کیلیےہفتہ کے دن تبرک اور زیارت کیلئے رکھا جایئگا-