01/28/2018
اصغريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کا مرکزی 3 روزہ "کربلا محور انسانیت" وزٹ مؤرخہ 26-27-28 جنوری 2018 کو زیر صدارت برادر ایاز علی منتظر (مرکزی چیف اسکائوٹ) کےخیرپور ڈویزن میں کیا جا رہا ہے۔
وزٹ کے دوسرے دن بتاریخ 27 جنوری کو ضلع رانیپور کے یونٹ رانیپور سٹی، یونٹ سوڈھڑا، یونٹ بوزدار وڈا اور یونٹ ٹالپر وڈا میں تنظیمی وزٹ ہو گذرا، وزٹ میں تنظیمی کارکردگی رپورٹ لی گئی اور مرکزی کنونشن کی دعوت دی گئی اور آخر میں سینئر برادر دلبھار میثم کا درس ہو گذرا۔۔
اس وزٹ میں مولانا امیر عباس، تنظیم کے مرکزی چیف اسسٹنٹ قمر قاضی، ڈویزنل جنرل سیکریٹری برادر حب علی، برادر سجاد علی حسینی (ڈویژنل صدر) اور ڈویزنل چیف اسکاؤٹ محمد مٹھل بھی شامل ہیں۔