اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مہران یونیورسٹی میں یوم حسین(ع) کا انعقاد


12/21/2017

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مہران یونیورسٹی میں یوم حسین(ع) کا انعقاد

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان مہران یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے یوم حسین علیہ السلام کا پروگرام جامع مسجد سجادیہ میں منعقد کیا گیا جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جب کہ خصوصی شرکت مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان قمر عباس جتوئی اور شعیہ علماء کاؤنسل کے صوبائی رہنما سید تاج علی موسوی نے کی، یوم حسین علیہ السلام کو خطاب کرتے ہوئے مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے عزاداری اور عالمگیریت پہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذرایع ابلاغ نے پوری دنیا کو آپس میں ملا کر ایک بین الاقوامی گاؤں بنا دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں دنیا کی مختلف ثقافتیں اور رسوم ایک ہی واحد بین الاقوامی ثقافت میں بدل رہی ہیں۔ مشاہدہ بتاتا ہے کہ یہ سفر بڑی تیزی سے طے ہو رہا ہے۔