ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا


02/08/2018

ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا

انجنئر تصور حسین

یہ کوئی جذباتی نہیں بلکہ انقلابی نعرہ ہے اور حقیقت پہ مبنی ہے کہ "ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا". کربلا واقعی الاہی رہبر کی جانب سے بہت ہی کٹھن حالات میں دی ہوئی وہ قربانی ہے جو منظم و منصوبہ بند مزاحمت کی ایسی عظیم ترین مثال ہے کہ بغیر کسی نظریاتی تفریق کے یہ عالمی درسگاہ کا درجہ حاصل کر گئی ہے کہ آج کربلا کی راہ ہر انقلابی کے لئے مشعل ہے کہ باطل کے مقابل کسی صورت مصلحت سے کام لے کہ ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹنا بلکہ اس کی مزاحمت ہی کرنی ہے چاہے ساتھی کتنے ہی تھوڑے کیوں نہ ہو اور چاہے کتنی ہی بے دردی کے ساتھ کاٹے اور مارے جانے کا اندیشہ کیوں نہ ہو بس مزاحمت منظم اور منصوبہ بند ضرور ہو ہاں عشق مہدی عہ دراصل اسی راہ کربلا کا تسلسل ہے جس کو انتظار بھی کہتے ہیں اور سیدہ فاطمتہ الزہرا س ع اس پورے معاملہ سے اتنی جڑی ہوئی ہے کہ جس کی جنازہ میں ظالموں کی شرکت کی منع کی وصیت ہو یا ظالموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کا انوکھا طریقہ قبر چھپانے کی وصیت ہاں جس کے بارے میں امام مہدی عہ نے یہ فرمایا کہ دادی فاطمہ زہرا س ع میرے لئے نمونہ عمل ہے امام حسین عہ نے یہ فرمایا جس ماں زہرا س عہ کے دودھ سے ہڈیاں بنی ہیں وہ اجازت ہی نہیں دیتا کہ یزید جیسے کی بیعت کروں اور قائد انقلاب پیغمبر اکرم صہ نے تو یہ تک فرمایا کہ فاطمہ س ع اپنے بابا کی بھی ماں ہے
چلئے بھٹ شاہ ۴۷ واں مرکزی "راہیان کربلا اور عاشقان مہدی عہ کنوینشن اور یوم سیدہ فاطمہ زہرا س ع" منجانب اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن ۱۵ تا ۱۸ فروری ۲۰۱۸