انقلاب اسلامی ایران کے بانی کا پہلا نعرہ لا شرقیہ لاغربیہ تھا،قمر عباس غدیری


02/12/2018

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدرقمر عباس غدیری نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب امام خمینی ؒ نے ایران میں انقلاب اسلامی برپا کیا تو دنیا کے تمام مظلومو ں کی نظریں اس انقلاب پر مرکوز ہوگئیں ، جس کی بنیادی وجہ اس انقلاب کے بانی کا پہلا نعرہ لا شرقیہ لاغربیہ تھا ، یعنی اسلام میں سرحد کی کوئی قید نہیں ، یعنی اسلام عدل الہیٰ کے تئیں پوری دنیا کے مظلوموں اور ستم رسیدہ لوگوں کوان کا حق دلانے کی یقین دہانی کرتا ہے اگرچہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہوں۔