اصغریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ۴۷ واں سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مھدی کنونشن بھٹ شاھ میں آج سے جاری ہے


02/15/2018

اصغریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ۴۷ واں سالانہ  مرکزی  راہیان کربلا و عاشقان مھدی کنونشن بھٹ شاھ میں آج سے جاری ہے سندھ بھر سے جوانوں کی بھرپور شرکت

کنونشن کی ابتدا میں دعا کمیل کا روح پرور پروگرام کیا گیا کنونشن کی پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے کیا گیا برادر سجاد علی شر نے تلاوت کا شرف حاصل کیا جبکہ برادر عبد علی خاصخیلی نے منقبت پیش کی بعد از کنونشن کے افتتاحی کلمات مرکزی صدر برادر قمر عباس غدیری  نے کہا کہ
اصغریہ نے جوانوں کی تربیت کی ہے، یہ مرکزی تعلیمی، تربیتی، فکری اجتماع ہے یہ مقدس پروگرام جوانوں میں جذبہ بیدار کرتا ہے،

کنونشن کمیٹی کے چئرمین برادر  سید پسند علی رضوی نے شرکا کو ھدایت دیتے ہوئے کہا کہ کربلا کی راہ نصیحت کی راہ اور نجات کی راہ ہے

کنونشن میں مفکر اسلام سید حسین موسوی  تنظیمی عنوان پر درس دییتے ہوئے کہا کہ منظم سازش کا مقابلہ بھی منظم کام سے ہی کر سکتے ہیں۔

آج  کی آخری نشست اجتمائی مباحثے سے ہوئی۔