راہیان کربلا و عاشقان مھدی کنونشن میں سید حسین موسوی کا درس


02/16/2018

بھٹ شاھ: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ۴۷ واں سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مھدی کنونش بھٹ شاھ میں  آج کی دوسری نشست کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا  برادر غلام سرور نے تلاوت کا شرف حاصل کیا  جسکے بعد  ڈویژن کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی جس  میں،ڈویژن دادو،ڈویزن حیدرآباد،ڈویزن خیرپور نے سال کربلا محور انسانیت م کی کارکردگی پیش کی۔

سرپرست کائونسل کے معزز رکن برادر سعید علی پٹھان نے رپورٹس پر تجزیہ پیش کیا، برادر  شکیل حسینی، برادر عبد علی، بردر سید منٹظر مھدی، برادر نیئر عباس برادر ایاز علی منتظر ، برادر حق نوازنے انقلابی ترانہ پیش کیا۔

نشست کی آخر میں استاد محترم سید حسین موسوی کا  بعنوان کربلا ہمیں مھدویت کی طرف بلاتی ہے۔

سید حسین موسوی نے کہا کہ راھیان کربلا اور عاشقان مھدی عج ایک ہی چیزہے، امام زمانہ عج کی نصرت آئمہ علھیم السلام سمیت ایک لاکھ چوبیس ھزار انبیا کرام کی نصرت کرنا ہے۔

مزید کہا الہٰی تحریک حق کی تحریک ہے جس کے لیئے آدم علیہ السلام سے خاتم صہ تک انبیائے کرام نے تبلیغ کی، اور اب وہی تحریک کربلائی تحریک ہے، اس لیئے ہمیں امام زمانہ  عج کی سپاہی بننے کے لیئے ہمیں کربلا کے سپاہیوں جیسا کردار اور بصیرت پیدا کرنی ہوگی۔