تعلیمی کانفرنس کا انعقاد


02/17/2018

بھٹ شاہ: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 47 ویں مرکزی راہیان کربلا  و عاشقان مھدی کنونشن میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تعلیمی کانفرنس بعد نماز مغربین تلاوت کلام پاک سے برادر سید خادم حسین رضوی نے آغاز کیا کانفرنس میں بیرون ملک سے تعلیم یافتہ  تنظیمی سینئرس  phd ہولڈرس نے پریزنٹیشن پیش کی اور شرکا نے سوالات کیئے

ڈاکٹر سعید احمد ابڑو(اسسٹنٹ پرفیسر آئی ۔بی ۔ای) نے کیریئر کائونسلنگ پر لیکچر دیتے ہوئے   کہا کہ زندگی کے سفر میں فیصلے کرنا اہم ہے، فیصلے آپ کی زندگی کو بدل کر رکھتا ہے،والدین بچوں کی صحیح فیصلا کرنے میں مدد کریں ان کی صلاحیت دیکھ کر ان پر اپنے فیصلے نہ تھونپیں۔ہماری پلاننگ صحیح نہیں ہوگی تو کامیابی بہی مشکل ہے اور ثمرات ملنا ناممکن ہے،قابل انسان گلستان میں پھول کی مانند ہوتا ہے،جوانوں کا راستہ صحیح نہیں ہوگا تو ان کو کوئی بم بنا سکتا ہے

ڈاکٹر ریحان علی شاھ(پی۔ایچھ۔ڈی چائنہ) نے انفارمیشن ٹیکنالاجی کے متعلق معلومات دی کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالاجی کا مسقتبل ڈسٹنس لرننگ اور کیش لیس ہے

لیاقت علی جامڑو (ڈائریکٹر اسٹیوٹا سندھ) نے  کہا کہ 8 پاکستان کی شرح خاندگی 58 فیصد ہے، کروڑ جوان اس ملک پر جو بوجھ ہے اس کو اپنی طاقت میں تبدیل کریں،CPEC اور دھشتگردی ملک کیلیئے چیلنج ہے،سیلف ایمپلامینٹ کو انٹرپرینیورشپ کہتے ہیں سندہ میں اس کی بڑی ضرورت ہے،آن جاب ٹریننگ ضروری ہے، اسکل والا بیروزگار نہیں رہ سکتا،

ایڈوو کیٹ عبدالغفار(سینیئر سول جج) نے کہا کہ وکالت میں آپ کے حق اور آپ پر عائدحقوق کا پتہ چلتا ہے،وکالت کی ڈگری اپنے لیے بہی ہے اور دوسروں کے کام آنے کیلئے بھی ہے،کامیابی کی چابی منصوبہ ہےجس کے پاس علم نہیں ہے اس کے پاس جتنی دولت اور پرآسائش زندگی نہیں رہے گی، جس کے پاس علم ہے اس کے پاس سب چیز آجاے گی۔

شکیل حسینی (او۔ایم۔وی ) نے کہا کہوالدین کی شاباس بچے کو نیوٹن بنا سکتی ہے،نیوٹن کے استاد نے اس کو پرچی لکھ کر دی اس نے وہ ماں کو دی ا، اس نے ماں کو دی ، ماں سے پوچھا کہ امی کیا لکھا ہے ماں نے کہا کہ استاد نے لکھا ہے کہ نیوٹن اتنا ذہن ہے کہ اس کا معیار ہمارے اسکول سے بلند ہے، اس نے جب بڑے ہوکر وہ پرچی پڑھی تو اس پر لکھا تھا آپ اپنے بچے کو ذہنی مریض بچوں کے اسکول میں داخل کروائیں، والدین کی شاباس بچے کو نیوٹن بنا سکتی ہے