بھٹ شاھ۴۷واں سالانہ یوم زھرہ س کا انعقاد


02/18/2018

بھٹ شاھ: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ۴۷ واں سالانہ یووم زھرہ س  کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا تلاوت کا شرف برادر سجاد علی نے حاصل کیاترانہ برادر سید فرمان علی شاہ نے پیش کیا بعد ازاں یوم کے خطابات کا سلسلہ شروع ہوا

حجت السلام والمسلمین علامہ محمد شفا نجفی ،علامہ غلام عباس جو یہ ،علامہ مختار امامی(رہنما مجلس وحدت مسلمین)،حجت الاسلام شیخ  غلام محمد سلیم(رکن سرپرست کائونسل ای۔ایس۔او)،علامہ جعفر سبحانی(رہنما شیعہ علما کائونسل) ، محترم الاہی بخش میتلو(بانی انجمن اصغریہ)

یوم میں حسن کارکردگی، یونیورسٹی کے طلبہ پوزیشن ھولڈرس، ڈیبٹ کامپیٹیشن ، تحریری مقابلہ اور ڈرائنگ مقابلہ میں پوزیشن لینے والے اصغری جوانو کو انعامات سے نوازا گیا ۔برادر قمر عباس غدیری نےاختتامی کلمات پیش کیئے آخر میں صدارتی خطاب علامہ باقر زیدی نے کیا اور نئے منتخب میر کارواں برادر قمر عباس غدیری کے نام کا اعلان کیا ساتھ ہی حلف وفا داری لیا،مرکزی صدر برادر قمر عباس غدیری نے خطاب کیا اور اپنی نامزد کابینہ کا اعلان کیانائب صدر  برادرمختیار علی،جنرل سیکریٹری برادرمحسن علی،جوائنٹ سیکریٹری برادر فیاض علی،تعلیم و تربیت سیکرٹری برادر  مستجاب مصطفیٰ،تعلیم و تربیت سیکریٹری برادر حسن علی، فنانس سیکریٹری برادر غلام سرور سومرو،فنانس  سیکریٹری برادر  ناصر حسین ملاح اورمرکزی چیف اسکائوٹ برادر ایاز علی منتظر کو جبکہ یونیورسٹی  سرکل انچارج برادر راحیل عباس کو نامزد کیا۔

یوم زھرہ میں سندھ بھر سے  کارکنان ، تنظیمی سینئر، سابقہ مرکزی صدور اور محمان حضرات نے شرکت کی آخر میں دعا امام زمانہ عج سے یوم کا اختتام کیا گیا