اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے منتخب مرکزی صدر قمر عباس غدیری


02/18/2018

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے منتخب مرکزی صدر قمر عباس غدیری کا تعلق ضلع لاڑکانہ کے یونٹ بکھودیرو سے ہے آپ تنظیم سے گذشتہ 13 سال سے وابستہ ہیں، اس وقت سوشل سائنس ڈپارٹمنٹ سندھ ایگریلکچر یونیورسٹی ٹنڈو جام حیدرآباد میں طالب علم ہیں، قمر عباس غدیری کے مقابلے میں دوسرہ اکثریت رائے سے آنے والا نام سابقہ مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور سومرو سے تھا، جب کہ 17فروری کی شب کو جنرل کاؤنسل کے اجلاس میں دونوں رہنماوں میں سے اکثریت رائے سے قمر عباس غدیری کا نام آیا جس کا اعلان 18 فروری کو یوم زہرا سلام علیھا کے جلسہ عام میں حجتہ السلام والمسلمین علامہ باقر عباس زیدی نے کیا، جس پہ سینئرس اور سابقین اور کارکنان نے قمر عباس غدیری کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے اسٹیج پہ لائے، جس کے بعد نئے مرکزی صدر قمر عباس غدیری سے علامہ باقر عباس زیدی نے حلف وفاداری لیا، قمر عباس غدیری نے اپنی کابینہ میں محسن علی، مختیار رانجھانی، غلام سرور سومرو، فیاض اوٹھو، حسن علی سجادی، ایاز علی منتظر، ںاصر حسین ملاح شامل نامزد کیئے ہیں