03/03/2018
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب 1مارچ تا 20 مارچ شجرکاری مہم
چلائی جارہی ہے جس میں سندھ بھر میں شجرکاری کے لیئے مہم، درختوں کی
اہمیت اور فوائد پہ لوگوں کو آگاہی دی جارہی ہے، اس سلسلے میں حیدرآباد
میں تحریک کے چئیرمین مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی، مرکزی صدر سید
پسندعلی رضوی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر
عباس غدیری، حجتہ السلام مولانا غلام عباس حسنینی، اور دیگر رہنماؤں کی
جانب سے چانڈیہ گوٹھ میں شجرکاری کا آغاز کیا ہے، جب کہ دادو میں شہزاد
رضا، سید عاشق حسین نقوی، قاضی عاشق حسین، کی رہنمائی میں کے این شاہ میں
شجرکاری کی گئی جب کہ لوگوں میں درخت کی اہمیت پہ آگاہی بھی دی جارہی ہے،
نوابشاھ میں سید منظور علی، سید قربان علی شاہ، سید علمدار حسین کی جانب
رہنمائی میں درخت کاشت کیئے گئے جب کہ اسکولوں میں بچوں کو آگاہی بھی دی
گئی، پلیجانی سٹی میں تحریک کے کارکنان اور شہریوں نے درخت کاشت کیئے
ہیں، جب کہ دیگر سندھ علائقاجات میں پروگرام جاری ہیں، مہم کے آغازی
تقریب میں تحریک کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی
آلودگی کو روکنے میں درختوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ
ہمیں تازہ آکسیجن فراہم کرتے ہیں، غیر فطری زندگی کے وجہ سے دنیا میں بڑی
بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں، زمین کے درجۃ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جو
کے موسمیات کے مطابق بہت نقصان کار ثابت ہوا ہے، تحریک کا یہ شہریوں میں
ماحولیاتی حفاظت میں اہم کردار ادا کریگا، اس موقع پہ حجتہ السلام مولانا
غلام عباس حسنینی نے کہا کہ جنگلات کا تیزی سے کاشت ہونا اور درجۃ حرارت
میں اضافہ سے فصلوں کو بھی نقصان دیتا ہے، جب کہ گلیشرکا تیزی سے پگھل
رہے ہیں اور زمین کی منجمند سطحیں متاثر ہو رہی ہیں جو کہ انسانی زندگی
اور جیوت کے لیئے منفی اثرات پڑھتے ہیں، اسلام انسانیت اور جیوت کے حقوق
کا درس دیتا ہے اس لیئے شجرکاری سے یہ نقصان کسی حد تک ختم کرنے میں
کردار ادا کرتا ہے، تحریک کا یہ کارخیر صدقہ جاریہ ہے، واضع رہے کہ یہ
مہم سندھ بھر میں 20 مارچ تک جاری رہے گا۔