ڈویزن حیدرآباد کا راہیان کربلا و عاشقان مھدی ڈویزنل اجلاس


03/11/2018

حیدرآباد: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کا دو روزہ راھیان کربلا و عاشقان مھدی عج اجلاس زیر صدارت مرکزی جنرل سیکریٹری محسن علی جامع مسجد علی علیہ السلام بھٹائی نگر قاسم آباد میں منعقد ہوا، جس میں یونٹس، اضلاع اور ڈویژن کے نمائندگان نے سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی، جس پہ مرکزی نمائندہ نے تجزیاتی رپورٹ پیش کیا،

اجلاس میں نئے سال کے لئے ڈویژن صدر کے لئے الیکشن کروائی گئی جس میں اکثریت رائے سے برادر ایاز علی خاصخیلی نئے ڈویژنل صدر منتخب ہوئے ہیں،

اس موقع پہ صدارتی خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکریٹری محسن علی نے کہا کہ مسلمان تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کے باوجود ترقی کی منزل سے دور ہیں، عالم اسلام کی اس صورتحال کا اصل سبب اسلام حقیقی کے نظام سے دوری ہے، اسلام ہی ایسا نظام ہے، جس کی بنیاد پہ انسانیت سعادت اور کمال کی راہ طے کرسکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کا زوال اور زبوں حالی، ذاتی اقتدار اور مفادات کی خاطر اسلامی اصولوں کو پائمال کرنیوالے حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔ اجلاس کو تنظیمی سینئیر انجنئیر تصور حسین ، ایاز علی چانڈیو، مولانا غلام عباس حسینی بھی خطاب کیا ہے،

اجلاس کے آخر میں نئے ڈویژنل صدر ایاز علی خاصخیلی نے خطاب کیا اور اپنی کابینہ کا بھی اعلان کیا ہے۔