03/09/2018
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سندہ یونیورسٹی کی جانب سے آج بتاریخ 09 مارچ 2018 بروز جمعتہ المبارک ولادت باسعادت سیدہ کونین بیبی فاطمتہ الزھرہ سلام اللّٰہ علیہ کے موقع پر یونیورسٹی میں سال 2k18 کی بیچ میں آنے والے شیعہ طلبہ کیلئے خوش آمدید پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں برادر غلام سرور سومرو (مرکزی فنانس سیکریٹری) نے تنظیم کا تعارف کروایا اور تنظیم میں آنے کی دعوت دی اور برادر محسن علی (مرکزی جنرل سیکریٹری) نے سیرت بی بی فاطمتہ الزھرہ (س) کے عنوان پر درس دینا فرمایا ساتھ ساتھ آج کے بابرکت دن کے حساب سے کیک کاٹا گیا اور برادر عمران علی انقلابی (یونٹ صدر) نے آئے ہوئے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا