مولا علی ابن ابیطالب ع آج ۱۴ سوسال گذرنے کے باوجود بھی انسانیت کیلئے راہ نجات ہے، قمر عباس


03/30/2018

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ بھٹ شاہ کی جانب سے منعقدہ جشن مولود کعبہ مولا امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام میں مرکزی صدر برادر محترم برادر قمر عباس غدیری صاحب نے شرکت کی اور خطاب کرنا فرمایا۔
برادر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیرتِ مولا علی ابن ابیطالب ع آج ۱۴ سوسال گذرنے کے باوجود بھی انسانیت کیلئے راہ نجات ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم حقیقی پیروکارانِ مولائے کائنات بنیں اور دنیا کیلئے نمونہ عمل بنیں اور ان محافل سے ہمیں تعلیمات علیؑ لے کر دنیا میں عام کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ دنیا تعلیمات اھلبیت ع کی طرف متوجہ ہوسکے