03/31/2018
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ بھٹ شاہ کی جانب سے 30 مارچ 2018 بروز جمعتہ المبارک کو درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ میں جشن مولود کعبہ مولا امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام منعقد ہوا، جس سے حجتہ الاسلام مولانا سید باقر عباس زیدی صاحب نے خطاب کیا، قبلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
13 رجب اپنے امام سے وعدہ کرنے کا دن ہے، اگر ہم شیعہ اپنے امام کی اطاعت سے عاری ہو کر جشن منا رہے ہیں تو ایسے جشن کا کیا فائدہ ہے جن سے ہمیں علی (ع) کی اطاعت اور علی (ع) کا راستہ ہی نا حاصل ہو ؟ راستے ہم نے منحرفین کے چنے ہوں اور نام علی (ع) کا لے رہے ہوں!
امام ع لی کی زندگی میں اللہ کی اہمیت کیا ہے اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگا لیجئے کہ آپ کی زندگی کی ابتدا بھی اللہ کے گھر سے ہے اور آپ کی جائے شہادت بھی اللہ کا گھر ہے۔ لہذا علی (ع) کا سب کچھ دین ہے۔۔
اور
صدارتی خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر برادر محترم برادر قمر عباس غدیری صاحب نے فرمایا کہ:
سیرتِ مولا علی ابن ابیطالب ع آج ۱۴ سوسال گذرنے کے باوجود بھی انسانیت کیلئے راہ نجات ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم حقیقی پیروکارانِ مولائے کائنات بنیں اور دنیا کیلئے نمونہ عمل بنیں اور ان محافل سے ہمیں تعلیمات علیؑ لے کر دنیا میں عام کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ دنیا تعلیمات اھلبیت ع کی طرف متوجہ ہوسکے۔۔