غزہ کے خونی جمعہ کے شہیدوں کی تشییع جنازہ


03/31/2018

غزہ کے خونی جمعہ کے 17 فلسطینی شہیدوں کی تشییع جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔وطن واپسی کی مناسبت سے فلسطینیوں کی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 1400 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہداء کو سپرد خاک کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق خائن عرب حکمراں فلطسنیوں کے قتل عام پر نا صرف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بلکہ وہ ایسے حالات اور شرائط میں امریکہ و اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط کررہے ہیں۔