یونٹ چانڈیہ گوٹھ میں جشن مولود کعبہ


03/03/2018

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ چانڈیہ گوٹھ کی جانب سے 31 مارچ 2018 کو بروز ہفتہ کو مسجد ابوالفضل العباس (ع) میں بعد نماز مغربین ولادت باسعادت امیرالمؤمنین علی ابن ابیطالب (ع) کے پرمسرت موقعے پر جشن مولود کعبہ کا انعقاد، جس سے حجتہ الاسلام مولانا غلام عباس حسنینی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیرالمؤمنین (ع) کی سیرت آج بہی مظلومیتِ جہان کیلئے ایک امید ہیں، قبلہ نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں مولا علیؑ کو فقط نعروں تک محدود نہیں کرنا چاہیے بلکہ پیغامِ مولا علیؑ کو دنیا تک عریاں کیا جائے اور مولا علیؑ نے کہا کہ اس یتیم کا خیال رکھنا جو علم کے سمندر سے آرستہ نہ ہو۔۔
آخر میں یونٹ ارکین کی جانب سے اس خوشی کے موقعے پر کیک کاٹا اور دعاءِ امام زمانہؑ کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔۔۔