سندھ یونیورسٹی جامشورو میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد


03/31/2018

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سندہ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے 31 مارچ 2018 بروز ہفتہ کو مسجد ابوالفضل العباس (ع) C-بلاک میں بعد نماز مغربین ولادت باسعادت امیرالمؤمنین علی ابن ابیطالب (ع) کے پرمسرت موقعے پر جشن مولود کعبہ کا انعقاد، جس سے محترم برادر غلام سرور سومرو صاحب (مرکزی فنانس سیکریٹری) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولائے کائنات علی ابن ابیطالب (ع) کی ذات نے توحید اس طرح بیان کیا ہے جس کو نہ کوئی بیان کرسکا ہے اور نہ ہی کرسکے گا مگر ہائے افسوس کہ عصر حاضر میں خُدا کی توحید پر شیطانیت و طاغونیت کی طرف سے حملے ہورہے ہیں اور حملہ کرنے والے کسی اور کا نہیں بلکہ ہمارے تشیع کا ممبر ہی استعمال کررہے ہیں، ہمیں آج کے دن سے اس مظلوم امامؑ کے ساتھ عہد کرنا ہوگا کہ
اے ہمارے وہ مظلوم امامؑ جو ایک کنویں سے اپنے دکھ درد سنایا کرتے تھے، ہم آپ سے عہد کرتے ہیں کہ آج سے ہم ان شیطانی طاغونیت کے اس معذور ایجنڈا کا مقابلہ کرینگے اور اس معاشرے سے مٹا کررہینگے۔۔۔
اور آخر یونٹ میمبران کی جانب سے امیرالمؤمنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی شان میں ثناءَ خوانی کی گئی 
اور
دعاءِ امام زمانہؑ کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔