برادر غلام مرتضیٰ جعفری ضلع شھداد کوٹ کے صدر منتخب


04/08/2018

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع شھدادکوٹ کا 1 روزہ "راہیان کربلا و عاشقان مھدیؑ" ضلعی اجلاس بتاریخ 08 اپریل 2018 بروز اتوار بمقام آئڈیل پبلک اسکول شھدادکوٹ سٹی میں زیرصدارت برادر ناصر حسین الحسینی (نامزد مرکزی جوائنٹ فنانس سیکریٹری) کے منعقد ہوا، جس سے درج ذیل مدرسین نے موضوعاتی دروس دینا فرمائے:
محترم مولانا زمان علی مطھری صاحب
عنوان: حقیقی منتظری اور حقیقی کربلائی کیسے بن پائیں۔۔۔؟
سینئر محترم عنایت اللّٰہ لغاری صاحب
عنوان: تنظیم کی اہمیت
محترم ناصر حسین الحسینی صاجب
عنوان: ہائیر ایجوکیشن موٹیویشن
اور
اکثریت راءِ سے سال 2018-19 کیلئے ضلع شھدادکوٹ کا نیا میرکاروان محترم برادر غلام مرتضیٰ جعفری کو منتخب کیا گیا۔۔
محترم مولانا زمان علی مطھری صاحب نے برادر اور ان کی کابینہ سے حلف وفاداری لیا 
اور
آخر میں دعاءِ امام زمانہ عج کے ساتھ پروگرام اختتام پِذیر ہوا۔