04/14/2018
صغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے شام کے نہتے مظلوم عوام سے اظھار یکجھتی کیلئے آج بتاریخ 14اپریل کو بھٹ شاہ اللّٰہ والے چوک سے تنبورا چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے محترم برادر قمر عباس غدیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دل سیدہ زینب سلام اللّٰہ علیہ کے حرم اطہر کے ساتھ دھڑکتا ہے، انسانیت کا قتل عام و ظلم بربریت کا سرچشمہ امریکہ اور اس کے حواری ہیں، نام نہاد اقوامِ متحدہ اس ظُلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، آج جو ایک سازش کے تحت امریکہ، اسرائیل اور فرانس کی جانب سے شام کی مظلومانہ عوام پر 120 سے زیادہ میزائل حملے کئے گئے جس سے سینکڑوں کی تعداد میں بچے،عورتیں اور بوڑھے شہید ہوچکے ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، برادر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مسلمانوں کے روپ میں جو آل سعود آل یہود کی پیروری کررہا ہے سن لیں اے آل سعود یے بین الحرمین شریفین ہمارا ہے ہم اچھی طریقے سے اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔
اس ریلی سے محترم برادر گل محمد حیدری (مرکزی رہنما اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان) اور محترم برادر عاطف مہدی (ضلع مٹیاری صدر) نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔
یاد رہے کہ آج صبح شام پر امریکہ،اسرائیل اور فرانس حکومت کی جانب سے 120 سے زائد میزائل حملے کئے گئے۔۔۔