08/15/2018
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندہ کے اندر گذشتہ ۴۷ برس سے شیعہ طلبہ کی تعلیم و تربیت مختلف پروگراموں کے ذریعے کرتی آرہی ہے، اس سلسلے کو جاری و ساری رکھتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی تنظیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں ہشت روزہ تعلیمی، تربیتی، فکری، روحانی اور تنظیمی راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ ورکشاپ بتاریخ 05 جولائی تا 12 جولائی 2018 کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں زیرصدارت محترم قمر عباس غدیری (مرکزی صدر) کے کامیابی سے ہو گذری جس میں مجموعی طور پر 269 شیعہ طلبہ نے شرکت کرنا فرمائی، طلبہ کی آسانی کیلئے کئمپ کو ۲ حصوں میں تقسیم کیا گیا، چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کیلئے کلاس شھزادہ جناب علی اصغر ع اور نویں جماعت سے گریجوئشن کے طلبہ تک کیلئے کلاس شھزادہ جناب علی اکبر ع کا اہتمام کیا گیا تھا، کئمپ کی ہر نششت کا آغاز تلاوت کلام الٰھی، حمد باری تعالیٰ،نعت مقبول رسول اللہ ﷺ، قصیدہ اور انقلابی ترانے سے کیا جاتا تھا-
کئمپ میں درج ذیل پروگرامات کئے گئے؛
نماز باجماعت
روحانی دعائیں
موضوعاتی دروس
عملی تربیت
یوم معلم
جشن عبادت
شب شھداءَ
درس تجوید
عزاداری
اصلاحی ٹیبلوز
تاریخی ڈاکیومینٹریز
کیریئر کائونسلنگ اور کامپیٹٹو امتحان کے بارے میں لیکچرز
مقابلہ جات (مدرسین مقابلہ، تقریری مقابلہ، ڈبیٹ مقابلہ، کھیل کے مقابلے، ڈرائنگ مقابلہ)
روزانہ ورزش
سیر و سیاحت
امتحان
اسلامی فلمیں و کھیل
تقسیم ایوارڈ اور اسناد
دعاءِ امام زمانہ عج