09/03/2018
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر قمر عباس غدیری کی وفد کے ساتھ آج تھلیسیمیا سینٹر نوابشاہ کا دورہ کیا اور انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی ساتھ ساتھ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک کی جانب سے محرم الحرام میں منعقدہ حسینی بلڈ کئمپ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔۔
اس دورے میں برادر سید خادم حسین رضوی (شعبہ عزاداری و تبلیغ سیکریٹری اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان) ، برادر سید ماجد علی شاہ (مرکزی گاؤں و محلہ سدھار سیکریٹری AIAT)، برادر محمد بخش (ڈویژنل شعبہ عزاداری و تبلیغ سیکریٹری AIAT)، برادر غلام مہدی انقلابی (جنرل سیکریٹری ضلع سکرنڈ AIAT)، برادر سید قربان علی نقوی (یونٹ سکرنڈ صدر AIAT) اور برادر میر نواز لاشاری (یونٹ سکرنڈ صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان) بھی ہمراہ تھے۔۔