10/07/2018
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سکھر کا 2 روزہ راہیان کربلا و عاشقان مھدیؑ تنظیمی وزٹ زیرصدارت برادر مستجاب مصطفیٰ جعفری کے بتاریخ 06 اور 07 اکتوبر کو کامیابی سے ہوگذرا۔۔
06 اکتوبر کو یونٹ گھوٹکی اور یونٹ اسلام خان لاشاری سے وزٹ کی شروعات کی گئی اور 07 اکتوبر کو یونٹ سیدپور شریف، یونٹ سید نور حسن شاہ ڈھرکی اور یونٹ اوباڑو میں وزٹ کیا گیا، برادر مستجاب مصطفیٰ جعفری نے اس وزٹ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ:
خداوند متعال کا شکر ہے کہ خدا نے ہمیں تنظیم اصغریہ سے وابستگی دی اور اپنی نوجوانی کو عصرحاضر کے شیطانی و طاغوت پروپیگنڈاز سے بچائے رکھا ہے، برادر نے مزید کہا کہ ہمیں آج کے دور میں اپنی اپنی فیلڈس میں محنت کرکے آگے بڑھیں اور ملّت کی معیشت کی بہتری کیلئے کوشش کریں۔
برادر نے اس وزٹ میں یونٹ و ضلع کے تنظیمی ریکارڈ، تنظیمی کاموں کے طریقہ کار اور یونٹ سازی کیلئے ہدایات بہی دیں اور اس وزٹ میں اپنے مرکزی رہنما کے ہمراہ برادر سید منظر حسین بخاری (ضلع صدر)، برادر صدا حسین لاشاری (سابقہ ضلعی صدر)، برادر سید سلمان نقوی (ضلعی مالیات سیکریٹری) اور برادر جمیل حسین جمیل (ضلعی چیف اسکائوٹ) ہمراہ تھے۔۔