10/08/2018
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن شھید حسینی بدین میں بتاریخ 07 اکتوبر 2018 کو کربلا شناسی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے محترم برادر قمر عباس غدیری (مرکزی صدر)، محترم افضل حسین جعفری (سابقہ مرکزی صدر)، مولانا محمد یوسف، محترم حافظ علی نظامانی (مصنف و شاعر)، محترم اللّٰہ بچایو بھرگڑی (پرنسپال گورنمینٹ کالیج نندو)، محترم مختیار علی خواجہ (پرنسپال رحیم پبلک اسکول نندو) اور محترم فضل حسین اصغری (ڈویژنل صدر) نے خطاب کیا۔۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام محسن کائنات و محسن اسلام ہیں۔ ہمیں انکی پیش کردہ تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے اور جب بھی یزیدِ وقت اسلام دشمنی دکھائے تو ہمیں کردار حسینی و زینبی ادا کرنا چاہیے۔ عصر حاضر میں یزید وقت اپنی جانب سے مظلومینِ جہان پر دن بہ دن اپنے مظالم بڑھاتا چلتا جارہا ہے اور ہمیں بہی میدان میں آنا چاہیے تاکہ مظلومیت کا ساتھ دے سکیں اور امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کو آگے بڑھائیں۔