مغربی ساحل کے محاذ پر درجنوں سعودی کرائے کے فوجی ہلاک


12/05/2018

 یمن کے علاقہ مغربی ساحل کے محاذ پر یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے مجرمانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی درجن سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کو یمن جنگ میں سخت اور تاریخی ناکامی کا سامنا ہے جس کی بنا پر وہ عام شہریوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کررہا ہے۔ عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اب تک یمن میں عورتوں اور مردوں کے علاوہ صرف 85 ہزار بچوں کو بہیمانہ طور پر قتل کیا ہے۔