ای ایس او سندھ یونیورسٹی کابینہ میٹنگ


12/06/2018

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سندہ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے بتاریخ 06 دسمبر 2018 بمقام مسجد ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام میں کابینہ میٹنگ کا انعقاد برادر محبوب علی مطہری (یونٹ صدر) کی صدارت میں کی گئی، جس میں 2K15 بیچ کو فیئرویل کے بارے منصوبہ بندی کی گئی۔

10 دسمبر 2018 کو سینئرز کو گریجوئیشن اور تنظیم کا سفر مکمل کرنے پر فیئرویل دینے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سندہ یونیورسٹی جامشورو کے سابقین اور حاضرین شرکت کرینگے، اس پروگرام میں خصوصی شرکت دانشور معظم انجنیئر سید حسین موسوی کرنا فرمائینگے۔