برادر محبوب علی مطھری کی کابینہ کے ہمراہ مفکر اسلام سید حسین موسوی کے ساتھ میٹنگ


12/06/2018

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سندہ یونیورسٹی کے صدر برادر محبوب علی مطھری کی اپنی کابینہ کے ہمراہ مفکر اسلام انجنیئر سید حسین موسوی کے ساتھ سال کی پہلی میٹنگ کی گئی، جس میں تعلیمی و تربیتی پروگرامات کے بارے میں منصوبہ بندی کی گئی اور انجنیئر سید حسین موسوی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ: اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے نوجوان قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور دورِ حاضر میں جہاں پر دوسرے نظریات کے لوگ اپنے اپنے نظریات کی تبلیغ کررہے ہیں وہیں پر ہمیں بھی دینِ مبین کی سربلندی کیلئے ہر وقت مصروفِ عمل رہنا چاہیے اور خصوصاً ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنی چاہیے۔
اور بعد میں محترم قمر عباس غدیری (مرکزی صدر)، محترم سید شکیل شاہ حسینی و محترم گل محمد حیدری (سینئرز جامعہ سندہ جامشورو) کے ساتھ بھی دوستوں نے ملاقات کی اور نئے آنے والے دوستوں کو سینئرز کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا۔