ای ایس او سندھ یونیورسٹی کی جانب الوداعی تقریب کا انعقاد


12/10/2018

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جامعہ سندہ یونیورسٹی جامشورو کے تحت بتاریخ 10 دسمبر 2018 بمقام پایونیر اکیڈمی فیز۔1 جامشورو میں 2k15 بیچ کیلئے الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں خصوصی مہمان محترم انجیئر سید حسین موسوی اور محترم قمر عباس غدیری (مرکزی صدر) تھے۔
انجیئر سید حسین موسوی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: جامعہ سندہ کے طلبہ مکمل سندہ کا نظام چلا رہے ہیں کیونکہ جامعہ سندہ کا تعلق خواص سے نہیں بلکہ عوام سے ہے۔ قبلہ نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں 2 علوم لازمً حاصل کرنے چاہیے، ایک ریاضی دوسرا زبانیں زیادہ سے زیادہ سیکھیں کیونکہ یے 2 علوم آپکو ذھانت کے اعلیٰ درجے تک پہنچائینگے۔
پروگرام کے آخر میں شرکاءَ کو کتابیں تحفے کے طور پر پیش کی گئی اور برادر محبوب علی مطھری (یونٹ صدر) نے تمام شرکاءَ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے سینئرز کے کام کو سراہا