12/12/2018
المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی علاقہ رام اللہ پر” وفا ” خبررساں ایجنسی کے دفتر حملہ کیا ہے جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس کا مکان بھی اسی علاقہ میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ” وفا ” خبررساں ایجنسی کے تمام کارکنوں کو ایک کمرے میں بند کردیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ میں آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے بھی استفادہ کیا ہے۔ ادھر فلسطینی رہنما مصطفی برغوثی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رام اللہ پر حملہ کرکے واضح کردیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں ہے اور وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔