ای ایس او قائد عوام یونیورسٹی میں یوم مصطفیٰ کا انعقاد


12/12/2018

صغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جامعہ قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے زیرِانتظام بتاریخ 11 دسمبر 2018 بمقام B۔سیکٹر آئڈیٹوریم ہال میں یومِ مصطفیٰ صلّی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا انعقاد ہوا، جس میں برادر حسن علی سجادی (مرکزی تعلیم س)اور حجتہ الاسلام مولانا سید عروج عباس زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
"رسول اکرم صلعم کی ذات جامع ذات ہے جس پر تمام امّتِ مسلمہ امتِ واحدہ کی مانند ہے، ہمیں اپنی نظروں سے نفرت کے چشمے اتارنے ہونگے اور جتنا ہوسکے ہم اس وقت امّت کی وحدت کی بات کریں۔ قبلہ نے مزید کہا کہ ہم اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جس بھی شعبے میں ہوں مگر ہمارا تعلیمی مقصد قُرب خدا ہونا چاہیے ناکہ معاش، کیونکہ انسان معاش کیلئے نہیں بلکہ معاش انسان کیلئے بنایا گیا ہے اور ہمیں چاہیے کہ وحدت کو فروغ دیں اور نفرت انگیزیاں دور کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں۔
آخر میں برادر اطہر حسین الحسینی (یونٹ صدر) نے آئے ہوئے مہمان کا شکریہ ادا کیا اور دعاءِ امام زمانہ عج سے پروگرام اختتام کیا گیا۔