اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام تعلیمات اہلبیتؑ نصابی ورکشاپ کا انعقاد


12/30/2018

ورکشاپ میں فقہی احکام، تجوید، توضیع المسائل، تقلید، خمس، اسلامی اور اخلاقی تعلیمات پر فکری دورس دیئے گئے، جبکہ نماز باجماعت اور دعاؤں کی روح پرور محافل کا بھی انعقاد کیا گیا۔

 اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی 4 روزہ تعلیمی، تربیتی و تنظیمی ’’راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ‘‘ تعلیمات اہلبیتؑ نصابی ورکشاپ کا انعقاد 26 تا 29 دسمبر اندرون سندھ کے علاقے سکرنڈ سٹی میں کیا گیا، جس میں تنظیم کے منتخب ممبران شریک ہوئے، ورکشاپ میں فقہی احکام، تجوید، توضیع المسائل، تقلید، خمس، اسلامی اور اخلاقی تعلیمات پر فکری دورس دیئے گئے، جبکہ نماز باجماعت اور دعاؤں کی روح پرور محافل کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں نماز فجر کے بعد رہبر معظم امام سید علی خامنہ ای کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے شریک کارکنان نے جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ اسکاؤٹنگ بھی کی۔

ورکشاپ میں اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین انجینئر حسین موسوی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مولانا مختار امامی، مولانا غلام شبیر کانھیو، مولانا سید نثار علی نقوی،سابقہ مرکزی صدر ای ایس او سید عاشق نقوی، برادر فدا حسینی ،برادر سید عرفان علی نقوی اور مرکزی جنرل سیکرٹری اے ایس او محسن علی و دیگر علمائے کرام، دانشور حضرات و تنظیمی سینئرز نے خطاب کئے۔ ورکشاپ کے آخری روز شرکاء سے نصابی امتحان بھی لیا گیا۔ دعائے امامِ زمانہؑ کیساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔