12/30/2018
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 2 روزہ راہیانِ کربلا و عاشقانِ مھدیؑ مرکزی ورکنگ کائونسل اجلاس آج بتاریخ 29 دسمبر 2018 کو سکرنڈ سٹی میں جاری و ساری ہے، اجلاس کی پہلی نشست کی شروعات برادر ذوالقرنین حیدر (ڈویژن شھید حسینی جنرل سیکریٹری) نے کرنا فرمائی، شرکاءَ کے تعارف کے بعد برادر عزادار حسین (نمائندہ ضلع ماتلی) نے ترانہ پڑھنا فرمایا۔
اس کے بعد حجتہ السلام مولانا غلام شبیر کانھیو نے امام زمانہ عج کی غُربت اور ہم کے عنوان پر درس دیتے ہوئی کہا کہ:
اگر ہم واقعاً راہیانِ کربلا و عاشقانِ مھدیؑ ہیں تو ہمیں امامؑ کی آمد کیلئے زمین سازی کرنی ہوگی، امامؑ سے جن لوگوں نے حق چھینا ہوا ہے وہ ہمیں دلانا ہے مگر ہمیں امامؑ کی ضرورت کی کہاں ہے کہ ہم امامؑ کو حق دلانے کیلئے اپنا وقت دی، امامؑ کے وہ عاشق گذرے ہیں جو حقیقتاً کہا کرتے تھے کہ اگر امامؑ سے ہم نہ ملیں تو ہم مرجائینگے، اگر اس قسم کا عشق ہمارے اندر آگیا تو پھر ہمیں خداوندِ متعال یے طاقت دے گا کہ ہم اپنے وقت کے امامؑ کے دل کے احوال اور راز جان سکینگے۔ ایسا نہ ہوکے ہم بھی امامؑ کے حق کے غاضبین میں شمار ہوں، یے کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ وقت کے امامؑ کا حق چھینا جارہا ہو وقت کے امامؑ کو بے گناہ شھید کردیا جاتا ہو اور ہم خاموش رہیں، اسی صورت میں خاموش رہنے والا بندہ ملعون ہے۔ ہمیں اپنے امامؑ کی آمد کیلئے امّت کی اصلاح کا ذمہ اپنے کاندھوں پر لینا ہوگا ورنہ ہم بہی ان لوگوں میں شمار کئے جائینگے جو امامؑ کو جانتے ہوئے بھی امامؑ کو میدان میں تر و تنہا چھوڑ چکے تھے۔