02/15/2019
اصغریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ۴۸ واں سالانہ مرکزی فھم قرآن کنونشن کی دوسے دن کی نشست کا آغاز تلاوت کلام الاہی سے ہوا جسکے بعد مرکزی صدر برادر قمرعباس غدیری نے شرکا سے خطاب کیا برادر قمر عباس غدیری نے کہا کے کنونشن ایک بہترین تربیت گاہ ہیں کنونشن میں ہمیں کافی چیزیں سیکہنے کو ملتی ہے۔
کنونشن کی نشست میں ضلع کارکردگی پورٹ کاسلسہ شروع ہوا جسمیں ضلع خیرپور ناتھن شاھ ضلع رانیپور،ضلع نوابشاھ، ضلع مٹیاری نے اپنی رپورٹیں پیش کی
حجت الاسلام مولانا اصغر شہیدی نے درس دیا انہوں نے اپسنے درس میں کہ اللہ نے مختل ف پہلوں سے انسان کی مادی اور معنوی فوائد کو قرآن میں پیش کیا ہے، جب بہی انسان قرآن کا مطالعہ کرے تو ہر آیت پر غور و فکر کرے کے ہمیں اس آیت سے کیا سیکہنا ہے اس طرح قرآن سے انسان کی تربیت ہوگی،
تربیتی ورکشاپس اور کنونشن کا مقصد پاکیزہ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ جوان پاکیزہ ماحول میں ڈھل جائیں تا کہ اللہ تعالیٰ سے نزدیک ہوجائے،تنظیم انسان کو تربیت کا ماہول فراہم کرتی ہے تنظیم میں داخل ہونا کافی نہیں بلکہ عملی اقتتدام لازمی ہے علم حاصل کرنے کا مقصد خود کو منور کرنا ہے جیسے رزق حاصل کرنے کے اصول ہوتے ہیں اسی طرح علم حاصل کرنے کے لیے بہی اصول ہوتے ہیں، جب افراد ملت خود کو علم معرفت سے آرساتہ کرتا ہے تو انفرادی اجتماعی ترقی ہوتی ہے۔ہم اپنے آپکو امام زمانہ عج کے لیئے فکری عملی طور پر تیار کریں
نشست کا اختتام وقفہ برائے نماز سے کیا گیا