02/15/2019
اصغریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ۴۸ واں سالانہ مرکزی فھم قرآن کنونشن کی دوسرے دن کی دوسری نشست کا آغاز تلاوت کلام الاہی سے ہوا برادر آفاق علی نے تلاوت کا شرف کا حاصل کیا جبکہ خطبہ نھج البلاغہ برادر ماجد حسین نے پیش کیا جبکہ منقبت برادر حبدار علی نے پڑہی۔
دانشور معظم سید جاد علی کاظمی نے مسلمانوں پر قرآن کے حقوق کئ عنوان پر درس دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید خدا تعالیٰ کی طرف سے تمام احسانات میں سے ایک بھترین احسان ہے،قرآن مجید کا وجود عمومی وجود نہیں بلکہ زندھ مقدس وجود ہے، قرآن مجید ایسی نصیحت ہے جس میں دوکھا اور گمراہی نہیں ہے۔اور ایسا بیان ہے جس میں کوئی جھوٹ نہیں ہے ایسا ہو نہی سکتا جو قرآن کے ساتھ ہو اور ھدایت حاصل نہ کرے
اس نشست میں استاد محترم سید حسین موسوی کا قرآن کے عنوان پر درس ہوا ٓخر میں سوالات و جوابات کیئے گئے۔