شب یاد شھداء با فھم قرآن


02/15/2019

چھوتی نشست کو شب شہداء کے طور پہ منعقد کیا گیا جس میں شہداء ملت جعفریہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت برادر ذوالقرنین حیدر نے حاصل کی، انقلابی ترانہ برادر فھد علی نے پڑھا۔ نشست میں خطاب مرکزی صدر قمر عباس غدیری، حجتہ السلام علامہ غلام شبیر کانھیون، حجتہ السلام علامہ سجاد حسین آھیر، حجتہ السلام علام غلام شبیر نقوی نے کیا ، کنونشن میں شہداء ملت جعفریہ کی ڈاکیومینٹری دیکھائی گئی جس میں شامل مصائب پہ پنڈال میں شریک نوجوان ا شکبار ہوگئے۔ جب کہ اٹھ کر لبیک یاحسین علیہ السلام، لبیک یا مھدی عج کے نعروں سے شہداء ملت جعفریہ سے تجدید عہد کیا گیا۔