02/16/2019
صغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی 48ویں سالانہ مرکزی فھم قرآن کنونشن میں تیسرے دن کے آخری نشست میں عظیم الشان تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، تعلیمی کانفرنس میں تعلیمدان حجتہ السلام علامہ سجاد حسین آہیر، موٹیویشنل اسپیکر اویس ربانی، ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن سندھ نوید الرحمنٰ لاڑک نے خطاب کیا۔ انہوں نے خدا وہ عبادت قبول نہیں کرتا جس میں توجہ اور غور فکر شامل نہیں ہوتا، زیادہ تر لوگ اپنی پیدائیش کی تاریخ تو پتا ہے مگر پیدائیش کا مقصد نہیں جانتے میں نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹائم مینیجمینٹ کا پابند امام حسین علیہ السلام کو دیکھا جس نے شب عاشور کو بھی منظم انداز میں وقت کو تقسیم کیا ہے۔ اگر ہم کوئی خواہش رکھتے ہیں اور سوچ لیتے ہیں تو یہ ممکن نہیں بن سکتا مگر مستقل جدوجہد کرتے رہیں کہ تو وہ حاصل کر لینگے،