اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 48 واں سالانہ مرکزی فھم قرآن کنونشن


02/17/2019

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 48 واں سالانہ مرکزی فھم قرآن کنونشن بتاریخ 14،15،16اور 17فروری 2019 کو بمقام ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں منعقد ہوا، جس میں حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین، ماتلی، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ، جامشور، دادو، کے این شاہ، لاڑکانہ، شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، رانی پور، نوشہروفیروز، مورو، نوابشاھ، سکرنڈ سمیت سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی،قائد عوام یونیورسٹی سے طلبا و کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کنونشن کا آغاز 14فروری کی شب سے ہوا، سندھ بھر سے آنے والے طلبہ کی رجسٹریشن کرکے ھاسٹلز الاٹ کی گئیں، کنونشن میں پنجگانہ نماز باجماعت، اجتماعی قرآن خوانی، قرئت قرآن، تجوید کی نشست منعقد کی گئیں، کنونشن کے پہلے روز میں چئیرمین کنونشن محمد عالم ساجدی نے انتظامات اور ضروری ھدایات کی۔ جب کہ سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی اثرات پہ راونڈ ٹیبل ڈیسکشن کی گئی جس کے پینل میں معروف صحافی عرفان علی ٹھٹوی،پروفیسر محبوب علی شر، سماجی اور مذھبی رہنما کاشف علی انڑ، تنظیمی مرکزی صدر قمر عباس غدیری شامل تھے، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے رہنما وجھات علی پہلوی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی ہے۔ کنونشن میں فکری اور تربیتی دروس ، علمائےکرام کے موضوعاتی درس ، دانشور حضرات کے لیکچرس منعقد ہوئے، جب کہ کنونشن میں اضلاع ، ڈویژن اور مرکز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، کنونشن میں خطاب حجتہ السلام و المسلمین علامہ اصغر شہیدی ، مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی، حجتہ السلام والمسلمین علامہ سجاد حسین آہیر، حجتہ السلام و المسلمین علامہ علامہ عروج عباس زیدی، حجتہ السلام حسنین عباس گردیزی، حجتہ السلام و المسلمین علامہ غلام شبیر نقوی،اسکالر سید جواد حیدر ہاشمی، دانشور معظم ساجد علی شاھ کاظمی ، موٹیویشنل اسپیکر اویس ربانی، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی اور مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدرقمر عباس غدیری نے کیا۔جب کہ کنونشن میں سابق مرکزی صدور نے خصوصی شرکت کی جس میں اصغریہ کے پہلے مرکزی صدر غلام مصطفیٰ لغاری، افصل جعفری، ثابت علی ساجدی، محمد عالم ساجدی، محمد یاسین عافی، فدا حسین الحسینی، سید عاشق حسین نقوی، سید عرفان علی نقوی،پرویز علی لاڑک شامل ہیں۔ 48ویں سالانہ مرکزی فھم قرآن کنونشن میں شب شہداء بفھم قرآن ، عظیم الشان تعلیمی کانفرنس، سابق مرکزی صدور سے محفل کی خصوصی نشستیں منعقد ہوئی کنونشن کے آخری نشست میں نئے مرکزی صدر کے۔ جب کہ 17فروری بروز اتوار یوم کوثر مصطفیٰ صہ کے جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں حجتہ السلام علامہ سجاد حسین آہیر ، حجتہ السلام محمد باقر نجفی، مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی، حجتہ السلام علامہ غلام شبیر کانھیوں، حجتہ السلام علامہ غلام عباس جوئیہ ، دانشور معظم سید امتیاز علی بخاری نے خطاب کیا۔ جب کہ تنظیمی طریقہ کار کے مطابق سال پورا ہونے پر مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے الوداعی خطاب کرکے اپنی کابینہ سے استیفٰی کا اعلان کیا۔ جب کہ اس موقعی پہ خصوصی اور صدارتی خطاب کرتے ہوئے محمد باقر نجفی نے الیکشن میں اکثریت رائے سے حاصل کرنے والے میرکارواں برادر محسن علی اصغری کا اعلان کیا، اس موقع پہ شریک پنڈال میں افراد نے نئے میرکارواں کا شاندار استقبال کیا، نئے میرکارواں محسن علی اصغری ے حلف وفاداری محمد باقر نجفی نے لیا۔ اس موقع پہ نئے میرکارواں محسن علی اصغر ی نے خطاب کیا اور اپنی کابینہ کا اعلان کیا۔