11/17/2019
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان اور علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے عظیم الشان جلسہ عام بعنوان یوم صادقین ؑ ثقافتی مرکز بھٹ شاھ میں منعقد کیا گیا، جلسہ عام میں حجتہ السلام والمسلمین علامہ محمد باقر نجفی، حجتہ السلام والمسلمین علامہ مختار احمد امامی، حجتہ السلام علامہ ناظر عباس تقوی،مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی، حجتہ السلام علامہ سجاد حسین آہیر، مولانا قربان علی بھٹ شاہی، مولانا جواد ہادی، دانشور سید امتیاز حسین بخاری،سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کا 49ویں سالانہ مرکزی مھدی امید مستضعفین جہاں کنونشن اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چوتھا مرکزی میراث مصطفیٰ قرآن و اہلبیت کنونشن بھٹ شاھ میں 14نومبر سے جاری تھا جو کہ 17 نومبر کو یوم صادقین جلسہ عام میں تبدیل ہوگیا، جسلسہ عام میں اصغریہ کے کارکنان سندھ یوینورسٹی، مہران ایجنئیرنگ یونیورسٹی، قائد عوام انجنئیرنگ یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی، شاھ عبداللطیف یونیورسٹی، سمیت کراچی ، بدین، ماتلی، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹیاری، نواب شاھ، نوشھروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، خیرپور ناتھن شاھ، دادو، جامشورو سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے کثیر تعداد میں شریک ہوئے ہیں۔
مشترکہ جلسہ عام بعنوان یوم صادقین میں مذہبی بزرگ عالم دین حجتہ السلام والمسلمین علامہ محمد باقر نجفی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماحجتہ السلام والمسلمین علامہ مختار احمد امامی، شیعہ علماء کونسل سندھ کےصوبائی صدرحجتہ السلام علامہ ناظر عباس تقوی،چئیرمین اصغریہ تحریک مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی، ادارہ تعلیم و تربیت منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم مولانا غلام ربانی، اسلام آباد کے عالم دین تعلیم دان حجتہ السلام علامہ سجاد حسین آہیر، مولانا قربان علی بھٹ شاہی، مولانا جواد ہادی، ممتاز شخصیت دانشور سید امتیاز حسین بخاری نے خطاب فرمایا، اس موقع پہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے الوداعی خطاب کرکے سال پورا ہونے پہ استیفیٰ پیش کیا۔
اس موقع پہ مرکزی اور صدارتی خطاب فرماتے حجتہ السلام والمسلمین علامہ محمد باقر نجمفی اور مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جس کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ایک بار پھر محسن علی اصغری جب کہ اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر برادر سید شکیل شاھ حسینی منتخب ہوگئے۔
برادر محسن علی اصغری ای ایس او کے میر کاروان منتخب