12/01/2019
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے پالیسی ساز ادارے ورکنگ کاونسل کا 2 روزہ مھدی امید مستصفین جہاں اجلاس سکرنڈ شہر ضلع نوابشاھ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر محسن علی اصغری نے کی، اجلاس میں نئے سال کے پروگرام کی منظوری لی گئی جس میں مرکز،ڈویژن، اضلاع، اعلیٰ تعلیمی ادارے اور یونٹس کے پروگرام شامل تھے، اجلاس میں نئے آنے والے ورکنگ کاونسل کے ممبران سے مرکزی کابینہ کی منظوری لی گئی، جب کہ ورکنگ کے اراکین کی حلف برداری بھی کی گئی، اجلاس میں حجتہ السلام والمسلمین علامہ مختار احمد امامی نے خصوصی درس دیا جب کہ اصغریہ تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد رضا نے بھی شرکت کی،
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے ورکنگ کاونسل کے اجلاس میں ڈویژن اور اضلاع، اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی نئی کابینہ کے افراد نے شرکت کی