حیدرآباد میں ۲ روزہ سیپموزیم کا انعقاد


02/15/2020

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ٹریننگ ریسورس سینٹر، مسلم سوسائٹی حیدرآباد میں طلبہ کیلئے 2روزہ "اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ کپیسٹی بلڈنگ سیمپوزیم" ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پروگرام کی صدارت اے ایس او کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے کی، ورکشاپ میں اعلیٰ ماہرین تعلیم اور اسکالرز نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ ورکشاپ میں انجنئیر سید حسین موسوی نے "مینیجمینٹ" کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک کامل دین ہے، جس میں معاشرے کو چلانے کیلئے مفید قوانین موجود ہیں، نظام حیات کی تمام ضروریات کو اسلام میں واضح بتایا گیا ہے، جس سے انحراف نقصان کا سبب بنتا رہا ہے، جس معاشرے میں اسلام کے حقیقی قوانین پر عمل نہیں ہوتا، وہ پستی کا شکار ہے، اگرچہ زندگی میں مناسب اور ضروری منصوبہ بندی نا ہو تو ضایع ہوجاتی ہے، اسلام نے معاشرے کی اصلاع کے لیئے تمام قوانین کو فوائد کے ساتھ بیان کیا ہوا ہے۔
سیمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے حجتہ السلام والمسلمین علامہ محمد اصغر شھیدی  نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملت جعفریہ نے گراں قدر خدمات دی ہیں، مگر بدقسمتی سے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں کئی ڈاکٹرز، انجنئیرز، پروفیسرز، اساتذہ کرام اور دیگر شعبہ جات میں خدمات دینے والے محب وطن پاکستانی دہشتگردی کا شکار ہو چکے ہیں، جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ورکشاپ میں سینئیر تنظیمی رہنما قمر عباس غدیری نے یونیورسٹی میں تنظیم کی ضرورت، ڈاکٹر سید کریم شاہ نے ہائیر ایجوکیشن کی اسکالرشپ کے حصول کے طریقہ کار، انجنئیر مظھر علی چانڈیو نے موٹیویشن، محسن علی اصغری نے موضوعاتی لیکچرس دیئے۔

سیمپوزیم میں اصغریہ کے کارکنان سمیت سندھ بھر سے یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی جب کے، مستفید ہونے والے طلبہ کی جانب سے اس پروگرام اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کی معاشرتی  ذمہ داران عمل کو سہرایا ہے۔