اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن شہید حسینی بدین کا 01 روزا ورکنگ کائونسل اجلاس 28 فروری 2020 کو بدین سٹی میں زیر صدارت صدارت برادر عاطف مہدی (مرکزی مالیات سیکریٹری) کے منعقد کیا گیا، جس میں موضوعاتی دروس، ،3 ماہی رپورٹس(ضلاع،اور ڈویژن رپورٹس ) جیسے پروگرام منعقد کئے گئے، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہو گذرا جس کے برادر علی عرفان حیدری (ڈویژنل صدر) نے افتتاحی کلمات کرتے ہوے مدرسین، شرکاء اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، جس کے بعد مندرجہ ذیل دوستان نے موضوعاتی درس دینا فرمایا۔۔
1) مدرس: قبلا مولانہ لیاقت علی
موضوع:( تنظیمی اخلاق)
2) مدرس: برادر ایاز علی ایمانی
موضوع:(رکارڈ کیپنگ)
3)مدرس: برادر عاطف مھدی سیال
موضوع:(رپورٹ کیسے بنائیں اور فنانس وصولی، ریکارڈ آڈٹ اور بجٹ)
اجلاس میں ضلع اور ڈویژن کے ذمہ داران نے اپنی 03 ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کے بعد برادر عاطف مہدی (مرکزی مالیات سیکریٹری) نے رپورٹس پے تجزیہ کرنا فرمایا، جس کے بعد آئندہ 03 ماہ کے لئے پلاننگ کی گئی۔۔
پروگرام کے اختتام پر برادر عاطف مہدی (مرکزی مالیات سیکریٹری) نے صدارتی خطاب کرنا فرمایا۔۔۔
دعاء امام زمانہ عج کے ساتھ پروگرام کا اختتام پذیر ہوا۔