مرکز کی جانب سے ڈویژن نواب شاھ کا تنظیمی وزٹ کیا گیا۔


03/15/2020

@مھدیؑ امیدِ مستضعفینِ جہاں:

#مرکزی_تنظیمی_دورا
#ڈویژن_نوابشاہ

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ڈویژن نوابشاھ کا 3 روزہ تنظیمی دورہ بتاریخ 12 تا 14 مارچ 2020ع کو زیرصدارت برادر ذوالقرنین حیدر مفکری (مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری براءِ مجلس، محافل و تعارفِ مکتب) کے کیا گیا۔
دورے کے پہلے روز ضلع نوابشاہ کے یونٹ امیر حسین کھوسو، یونٹ سکرنڈ سٹی، یونٹ سید علی خامنہ ای، یونٹ نوابشاھ شہر،یونٹ سلیمان لیکھی کا
اور
دورے کے دوسرے روز ضلع نوابشاہ کے یونٹ راحب حسین شر اور ضلع نوشہروفیروز کے یونٹ مورو شہر میں
اور
دورے کے تیسرے روز یونٹ دربیلو اور یونٹ کنڈیارو سٹی میں تنظیمی دورہ کیا گیا۔
جس یونٹس کی 3 ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، رکارڈ آڈٹ کیا گیا یونٹس میں موجود مسائل پر گفتگو کی گئی اور سینیئرز سے ملاقاتیں ہویں.

دورے کے دوران برادر سھیل احمد مطہری (ڈویژنل صدر) اور برادر سید عاطف شیرازی (ضلعی صدر) مرکزی رہنماء کے ہمراہ تھے۔