اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ڈویژن لاڑکانہ کا 3 روزہ تنظیمی وزٹ بتاریخ 09 سے 11 مارچ 2020 کو زیر صدارت راحیل عباس راحیل (مرکزی جنرل سیکریٹری) کے ہو گذرا۔
پہلے اور دوسرے روز ضلع شہدادکوٹ کے یونٹ حسند مگسی، یونٹ استاد امداد علی خلیلی، یونٹ چھوڑی شریف، یونٹ حسین بخش مگسی، یونٹ بھلیم، یونٹ محمد بخش، یونٹ اللہ بخش لغاری میں وزٹ کیئے گئے۔
اور
تیسرے روز ضلع لاڑکانہ کے یونٹ وارھ سٹی، یونٹ نصیرآباد اور یونٹ بکھودیرو میں وزٹ کیئے گئے۔
وزٹ میں یونٹس کی 3 ماہی کارکردگی کا جائزہ، رکارڈ آڈٹ کیا گیا اور یونٹس میں موجود مسائل پر گفتگو کی اور ھدایات دی گئیں۔
اس دورے میں برادر بلال حسین مفکری (ڈویژنل صدر)، برادر فھیم آزاد (ڈویژنل جنرل سیکریٹری)، برادر صدام حسین (ضلع صدر شھدادکوٹ) اور برادر غلام مھدی (ضلع جنرل سیکریٹری) اور برادر ثابت علی(ضلع لاڑکانہ آرگنائزر) مرکزی رہنماء کے ساتھ رہے۔
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان