11/29/2020
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے نئے میرکارواں حسن علی سجادی منتخب ہوگئے۔
حسن علی سجادی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اندرون سندھ کے شہر دادو میں منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ سندھ، مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈوجام، قائد عوام انجنئیرنگ نواب شاہ، چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ سمیت کراچی، حیدرآباد، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، مٹیاری، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، خیرپور میرس، سکھر، گھوٹکی، شکار پور، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت دیگر شہروں سے اراکین جنرل کونسل نے بھرپور شرکت کی۔ جنرل کونسل میں سال "کربلا احیاء دین محمدی 19-2020ء" کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں تمام اراکین جنرل کونسل نے ووٹ کے ذریعے حصہ لیا، جس میں اکثریت رائے سے حسن علی سجادی نئے سال کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ نئے مرکزی صدر کا اعلان اصغریہ اسٹوڈنٹس کی سرپرست کونسل کے رکن علامہ محمد باقر نجفی نے کیا، کارکنان نے بھرپور انداز میں نئے مرکزی صدر کا استقبال کرتے ہوئے اسٹیج انہیں تک پہنچایا، جس کے بعد نئے مرکزی صدر سے علامہ باقر نجفی نے حلف لیا۔
برادر خطاب کے اختتام پر اپنی کابینہ کا اعلان کچھ اس طرح کیا
مرکزی جنرل سیکریٹری
عاطف مہدی سیال
مرکزی مالیات سیکریٹری
برادر ایاز علی ایمانی
برادر مستجاب مصطفیٰ جعفری
مرکزی روابط و خارجہ سیکریٹری
راحیل عباس راحیل
مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری برائے تنظیمی نصاب و گلستان اسلام
برادر محسن علی اصغری
مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری برائے عقاید، احکام و اخلاقِ اسلامی
برادر شیخ سھیل احمد مطہری
مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری برائے علمی محفل و محفل قرآن و اعلیٰ تعلیم
برادر ذوالقرنین حیدر
مرکزی توسیع تنظیم سیکریٹری
برادر علی عرفان حیدری
مرکزی یونیورسٹیز گروپ سیکریٹری
برادر ذیشان علی شیخ
برادر ساجد عباس گلگتی
مرکزی پبلیکیشن سیکریٹری
برادر ذیشان علی پٹھان