01/31/2021
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی سرپرست کاونسل کی میٹنگ حیدرآباد میں منعقد کی گئی، جس میں سال کربلا احیاءِ دینِ محمدی (ص) کا سالانہ پروگرام اور آئینی ترامیم اکثریت راءِ سے منظور کی گئی۔ سرپرست کائونسل میں حجت الاسلام محمد باقر نجفی، انجینئر معظم سید حسین موسوی، سید خادم حسین رضوی، سید عاشق حسین شاہ، برادر محترم مظھر حسین چانڈیو، مرکزی صدر برادر حسن علی، معاون رکن سابقہ مرکزی صدر برادر محسن علی اصغری او سیکریٹری سرپرست کائونسل محترم محمد عالم ساجدی نے شرکت کی۔