02/15/2021
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن شھید حسینی (بدین) کے ضلع بدین کا تنظیمی دورہ بتاریخ 12، 13 اور 14 فروری 2021ع زیر صدارت برادر راحیل عباس راحیل (مرکزی رابطہ سیکرٹری) کیا گیا، جس میں یونٹس تک سال 2021 بعنوان کربلا احیائے دینِ محمدیﷺ کا سالانہ پروگرام، روابط فہرست پہنچائی گئی، اور یونٹس میں رکارڈ آڈٹ، 2ماہی کارکردگی کا جائزہ اور یونٹس کی موجودہ صورتحال کے دیکھتے ہوے آئندہ کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔
دورے کے پہلے روز یونٹ بدین سٹی، یونٹ تلھار اور یونٹ نندو سٹی کا دورہ کیا گیا، دورے کے دوسرے روز کے آغاز میں یونٹ محمد ابراہیم چانڈیو، یونٹ پہاڑ مری میں دورے کئے گئے، مرکزی تنظیمی دورے کے آخری روز ضلع ماتلی کے یونٹ میں یونٹ بلاول چانڈیو، یونٹ مراد چھلگری اور آخری وزٹ یونٹ گلن فقیر میں کیا گیا۔
دورے میں برادر اویس حیدر (ڈویژنل صدر)، برادر عزادار حسین (ڈویژنل جنرل سیکریٹری) اور برادر سائل عباس (ڈویژن مالیات سیکرٹری)۔ اضلاع کی جانب سے برادر شفاعت عباس (ضلع صدر بدین)، برادر شھنیل جاوید (ضلع جنرل سیکرٹری بدین) اور برادر غلام اصغر (ضلع چیف اسکائوٹ بدین)۔
ضلع ماتلی کی جانب سے برادر شاداب رضا (ضلع صدر ماتلی)، برادر عباس رضا (ضلع جنرل سیکرٹری ماتلی) اور فراز حیدر فیضی (تعلیم و اعلی تعلیم سیکریٹری ضلع ماتلی) مرکزی رابطہ سیکرٹری کے ہمراہ تھے.