02/15/2021
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن نوابشاھ کے ضلع نوابشاھ کا تنظیمی دورہ بتاریخ 12 اور 13 فروری 2021ع زیر صدارت برادر عاطف مہدی سیال (مرکزی جنرل سیکرٹری) کے کیا گیا، جس میں یونٹ کا رکارڈ آڈٹ کیا گیا، یونٹ کی موجودہ صورتحال کے دیکھتے ہوے آئندہ کے لیے منصوبہ بندی کی گئی، سال 2021 بعنوان کربلا احیائے دینِ محمدیﷺ کا سالانہ پروگرام دیا گیا اور یونٹ جام صاحب میں ری آرگنائزیشن کی گئی..
دورے کے پہلے روز یونٹ جام صاحب، یونٹ راہب حسین شر، یونٹ سلیمان لیکھی، یونٹ انقلاب مہدی اور یونٹ نوابشاھ کا دورہ کیا گیا، دورے کے دوسرے روز یونٹ امیر حسین کھوسو اور یونٹ سید علی خامنہ ای کا دورہ کیا گیا..
دورے میں برادر سعید زماں (ڈویژنل تعلیم و اعلیٰ تعلیم سیکرٹری)، برادر غلام نبی (ضلع صدر) اور برادر صاحب ڈنو (ضلع جنرل سیکرٹری) مرکزی جنرل سیکرٹری کے ہمراہ تھے.